پاک بھارت میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز)ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپی دیکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح20سے720درہم کے درمیان ہوں گی۔یاد رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 15 ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More