لیاری کی 8 یوسیز پینے کے پانی سے محروم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کی بیشتر یوسیز میں عوام صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں، یوسی 1 سے لیکر 8 کے مکین کئی برس سے پانی سے محروم ہیں، قلت آب کے سبب مقامی افراد دن رات پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں، عورتیں اور بچے کین اٹھائے کئی کلو میٹر دور سے پیدل چل کر پانی لاتے ہیں، علاقہ مکینوں نے حالیہ الیکشن میں منتخب نمائندوں سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ لیاری سے طویل عرصے تک پیپلز پارٹی کے امید وار اراکین قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے چلے آ رہے ہیں لیکن لیاری کے ٹیل کے عوام کو دانستہ پانی سے محروم رکھا گیا۔ 2012میں کروڑوں کی لاگت سے ٹیل کے علاقوں میں آراو پلانٹس تعمیر کئے گئے، جنہوں نے کچھ عرسے کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے لاکھوں افراد پانی سے دوبارہ محروم ہوگئے۔ حالیہ الیکشن میں دیگر سیاسی پارٹیوں کے نمائندے منتخب ہوئے ہیں، ان پر بھاری ذمہ داری ہے کہ لیاری کے بے بس عوام کو پانی کی نعمت دلائیں۔ واٹر بورڈ نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ لیاری کے ٹیل میں بسنے والوں کو جلد ازجلد پانی فراہم کرے گا، اب یہ دیکھنا ہے کہ بورڈ اپنا دعویٰ کب پورا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More