خواجہ اظہار کا بھائی بھی چائنا کٹنگ میں ملوث نکلا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا بھائی بھی چائنا کٹنگ میں ملوث نکلا۔کے ڈی اے افسر نے ابصار الحسن سمیت 2 افراد کے خلاف سرجانی تھانے میں مقدمہ درج کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا بھائی ابصار الحسن زمینوں پر قبضوں میں ملوث نکلا۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے چائنا کٹنگ کرانے پر سرجانی ٹاؤن تھانے میں خواجہ اظہار کے بھائی ابصار الحسن اور حبیب انصاری عرف ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔مقدمے کے مطابق ابصار الحسن نے متعدد سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا اور چائنا کٹنگ کرکے اراضی فروخت کردی۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ کے ڈی اے ڈائریکٹر اسٹیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔کے ڈی اے ڈائریکٹر کے مطابق ایم کیو ایم رہنما کے بھائی سرجانی ٹاؤن میں چائنا کٹنگ کے معاملات چلارہے ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق ابصارالحسن اور حبیب انصاری عرف ڈاکٹر ناجائز تعمیرات کررہے تھے۔کاغذات مانگنے پر خواجہ ابصار نے مراد آباد سوسائٹی کے کاغذات دکھائےجبکہ زمین مراد آباد سوسائٹی کی نہیں کےڈی اے کی ہے ۔مدعی مقدمہ کے مطابق اس موقع پر ابصار الحسن نے بدتمیزی کی اور کہا جو کرنا ہے کرلوقبضہ کرنے والے کا تعلق کسی جماعت سے ہو، ایکشن ہوگا۔کے ڈی اے کے مطابق چائنا کٹنگ کرنے والا خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو۔اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More