گلشن اقبال میں لیاری ندی پر معروف اسٹور کے غیر قانونی گودام سربمہر

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلشن اقبال میں معروف اسٹور کے غیر قانونی گودام سر بمہر کر دیئے ۔اسٹور انتظامیہ نے پارکنگ کے لئے مختض جگہ کو گودام تعمیر کر رکھے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلشن اقبال میں واقع امتیاز سپر اسٹور پر کارروائی کرتے ہوئے تمام گوداموں کو سربمہر کر دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز سپر اسٹور جس بلڈنگ میں قائم ہے اس میں پارکنگ کے لئے بھی جگہ مختص کی گئی تھی جسے اسٹور انتظامیہ نے پارکنگ کے بجائے گوداموں میں تبدیل کر دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے اسٹور میں آنے والے افراد کو اپنی گاڑیاں لیاری ندی کے اندر پارک کرنا پڑتی تھیں واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکا سی آب سے متعلق واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے امتیاز سپر اسٹور کی پارکنگ لیاری ندی میں ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گوداموں کو توڑنے کا حکم دیا تھا۔ ایس بی سی اےڈیمولیشن اسکواڈ کے انچارج سجاد نے بتایا کہ ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کرکے تمام گودام سربمہر کر دیئے جو ہائیکورٹ کے اگلے احکامات تک سربمہر رہیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More