انور منصور خان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد (امت نیوز) سینئر قانون دان انور منصور خان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ۔ صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔انور منصور خان سندھ ہائی کورٹ کے جج، سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل جبکہ پیپلز پارٹی دور میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان رہے ۔ انور منصور سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریکِ انصاف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔وہ کمپنیز آرڈیننس 1984 ء ، اسلامی بینکاری نظام اور لیز فنانسنگ سے متعلق قوانین کی تیاری میں بھی شامل رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More