کے الیکٹرک کیخلاف سندھ اسمبلی میں آج تحریک التوا جمع کرانے کا اعلان

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی اور رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے 2 معصوم بچوں کے معذور ہونے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارش میں ماڈل کالونی اور لیاری میں بجلی کے کھمبوں سے 2 قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں لیکن ایک پورے برس میں کے الیکٹرک انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا ، احسن آباد اور سرجانی کے عمر اور حارث میرے اپنے بچے ہیں میں آج سندھ اسمبلی میں مذکورہ واقعہ پر کے الیکٹرک کے خلاف تحریک التوا جمع کرواؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک مینٹی نینس نہیں کرواتی جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثات ہورہے ہیں وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک قاتل الیکٹرک بن چکی ہے کراچی میں مین لائنوں کی مرمت کا کام کئی سالوں سے نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے مین لائنیں گرنا روز کا معمول بن چکاہے احسن آبادمیرا حلقہ ہے عمر کو اپنے بیٹے جیسا سمجھتا ہوں ، عمر کے ساتھ بہت بڑا افسوس ناک واقعہ ہوا معصوم بچے کے دونوں ہاتھ کٹ گئے ہیں ، ک الیکٹرک اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے معصوم بچے کے ورثا کو کچھ پیسے دیکر کیس نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ معصوم عمر زندگی بھر کے لئے اپاہج بن چکا ہے، انہوں نے مزید کہا عمر کے و رثا کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کریں گے اور انصاف دلوائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More