واقعہ افسوسناک ہے -علاج کیلئے اخراجات فراہم کرینگے-ترجمان کے الیکٹرک
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احسن آباد میں پیش آنے والے واقعہ پر بے حد افسوس ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے ، بچے کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ،ادارے کی جانب سے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا جارہا ہے اور بچے کے علاج معالجے کے اخراجات پر ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی ۔