محنت کش کا قتل خودکشی دکھانے کی کوشش ناکام – 2 گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی بلال کالونی میں گھر سے ملنے والی پھندا لگی لاش کو پولیس نے قتل قرار دیدیا۔ ملزمان نے محنت کش کو قتل کرکے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے راز سے پردہ اٹھادیا۔پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی مکان نمبر A71 سے بدھ کی صبح ملنے والی پھندا لگی لاش کو پولیس نے تفتیش میں قتل ثابت کردیا۔ایس ایچ او جمال لغاری نے بتایا کہ عدنان ولد اکبر خان مقامی فیکٹری میں ملازم تھا اور اس پر الزام تھا کہ اس نے فیکٹری کے ٹھیکیدار کے 2 لاکھ 85 ہزار روپے چوری کیے اور روپوش ہوگیا،تاہم منگل کی شام کو عدنان کو ملزمان کورنگی سے اغوا کر کے اپنے گھر لے گئے اور دن بھر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کو قتل کردیا اور معاملے کو ختم کرنے کے لیے اس کی لاش کو پھندا لگا کر ٹانگ دیا تاکہ خودکشی ظاہر کی جائے۔بدھ کی صبح جب پولیس گئی تو لاش اور جائے وقوعہ کو دیکھ کر شک پیدا ہونے پر لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں ثابت ہوا کہ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کر کے لاش لٹکائی گئی، جس پر پولیس نے2 ملزمان رحمان اور زاہد رحمان کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 709/18درج کرلیا ہے۔ مقتول کی شناخت تو کر لی گئی ہے لیکن تاحال اس کی رہائش اور ورثا کا معلوم نہیں ہوسکا، جس پر تمام تھانوں اور متعلقہ اداروں کو مقتول کی تصاویر ارسال کردی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More