اسلام آباد(نمائندہ امت) وفاقی حکومت نے رجسٹریشن کیلئے فورتھ شیڈول، بنک کھاتے کھولنے، کھالوں اور چندہ جمع کرنے سمیت مذہبی محافل کے انعقاد پر مدارس کو کئی رعایتیں دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیکٹا نے مدارس کو بینک اکا ونٹ کھلوانے میں حا ئل رکا وٹیں دور کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ا تحاد تنظیم المدارس پاکستان سے ان مدارس کی فہرستیں طلب کر لی ہیں جن کو بینک اکاونٹ کھلوانے میں مشکلات کا سامنا ہے اسٹیٹ بینک ان بینکوں کو سرکلر جا ری کریگا کہ وہ صارفین کے تحفظ کا شعبہ تشکیل دے کر نیکٹا اور اتحاد تنظیم المدارس پاکستان کے درمیان شکایات کو دور کریں۔ نیکٹا نے ا تحاد تنظیم کو ہدایت کی ہے کہ فورتھ شیڈول میں شا مل بے گنا ہ ا فراد کی فہرستیں دوہفتے تک بھجوا دے نیکٹا ان فہرستوں کی و سولی کے بعد یہ صوبوں کو بھجوا ئے گی اور صوبوں کوان پر نظرثانی کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا جا ئے گا صوبے نظر ثا نی کے بعد ان افراد کے نام فہرستوں سے نکال دینگے جن کے خلاف کو ئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں نیکٹا نے اتحاد تنظیمات ا لمدارس کے مطالبے پر مذہبی علما کی سکیورٹی اور دینی مدارس کی جانب سے کھا لیں اور چندہ ا کھٹا کرنے کے ا یشو کو بھی زیر بحث لا نے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ یہ بھی طے پا گیا ہے کہ مدارس مذہبی محفلوں کی اجا زت کے حوالے سے اپنی تشویش اور تحفظات سے نیکٹا کو آگاہ کرینگے اور نیکٹا متعلقہ اتھارٹیز کے سا تھ اس معا ملے کو اٹھا ئے گا۔