علامہ خادم رضوی کی حکومت کو سخت تنبیہ

0

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی، خصوصی رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نےحکومت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ناموس رسالت کیلئے جان کی بازی لگا دیں گےحکومت نے راستہ روکاتو سخت جواب دیں گے گستاخانہ خاکوں کی منسوخی سےقبل لانگ مارچ کے دوران شرکا اور استقبالیہ کیمپوں پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ حضور ﷺکی ناموس کی حفاظت کے لیے گھروں سےنکلیں۔ مسلمانو حضورکی ناموس کی حفاظت کےلیے گھروں سےنکلو۔ کل جن کی شفاعت سے تمہیں قبر و حشر میں نجات ملنی ہےاگر آج تمھاری مداہنت کے باعث حضور علیہ اسلام نے روز قیامت منہ پھیر لیا تو پھر کیا کرو گے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہالینڈ حضور ﷺ کی ناموس پر حملےکررہاہےاورہمارےحکمران صرف مذمت کر کےسمجھ رہے ہیں کہ ان کی ذمہ داری پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ حکمران مذمت نہیں کرتے بلکہ عملی اقدام اٹھاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہم نےراہ میں ناموس رسالت کے تحفظ کا چراغ جلا کر رکھ دیا ہے اب بھی کوئی لاکھ مرتبہ بھٹکتا ہے تو اسکا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔ حکومت کو چاہیے سجنیدگی کے ساتھ معاملہ کو لے کر ریاست مدینہ کا عملی مظاہرہ کرے۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے بند کروانے کے لیے عالم اسلام کے مسلمان پاکستان سمیت پوری دنیا میں اٹھ کھڑے ہوں۔ امت مسلمہ کا ہر جوان ناموس رسالت ﷺ پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہے۔ تحریک لبیک پاکستان نے حکومت سے ایک ہی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کر کے سفیر کو ملک بدر کر دے،انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ سفارشوں اور درخواستوں سے حل نہیں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More