لاہور (خبر ایجنسیاں )جوہر ٹاون میں ایک گھر سےوالدین اور 2بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔پولیس کے مطابق میاں بیوی کی شناخت رضوان بٹ اور سمیرا بٹ کے ناموں سے ہوئی ہےجبکہ بچوں کی شناخت 8سالہ ارسل اور 6سالہ ابوبکر کے ناموں سے ہوئی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر کرایہ داروں نے گیس کی بو محسوس ہونے پر نیچے آکر دیکھا تو کمرے میں چاروں کی لاشیں پڑی تھیں۔لاشوں پر بظاہر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں، کمرے میں استری سے گیس لیک ہو رہی تھی اور ایئرکنڈیشن بھی چل رہا تھا۔پولیس نےجائے وقوعہ کو سیل کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اویس احمد نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔ اہم ایشو یہ ہے کہ واقعہ میں دو معصوم بچے جاں بحق ہوئے ہیں ۔