بیوروکریسی کےبعدسفارتکاروں کےبھی تقرروتبادلے
اسلام آباد (نمائندہ امت ) بیوروکریسی میں بڑے پیمانےپر تقرریوں اور تبا دلوں کے بعد اب سفارت خانوں میں افسران کی تبدیلی کی لہر کی ا بتدا ہو گئی ہے جمعہ کو حکومت کی جانب سے مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی بھی نئی تعیناتیاں اور تقرریا ں کی گئی ہیں جبکہ دفتر خارجہ میں بھی چند اہم پوسٹوں پر تقرریاں کی گئی ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق شجاع عالم کو آئرلینڈ کا سفیر جبکہ دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ جمال کو پرتگال میں پاکستانی سفیرتعینات کیاگیاہے۔اسی طرح لبنان میں تعینات سفیرآفتاب کھوکرکودفترخارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائےامریکہ تعینات کردیاگیاہے۔برطانیہ میں تعینات سفیر ابن عباس کوڈی جی فارن سروس اکیڈمی اورشکاگو میں تعینات قونسل جنرل فیصل ترمزی کو کرغیزستان میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح نیپال میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو شکاگو میں نیا کونسل جنرل تعینات کردیا گیا۔ سفیروں کی تقرریوں اورتبدیلیوں کی اس لہرمیں طارق وزیر کو آسٹریلیا میں پاکستان کاڈپٹی ہائی کمشنرتعینات کردیاگیا ہے۔