شہری تشدد کیس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو نوٹس

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے شہری تشدد ازخود نوٹس کیس آج ہفتے کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے لیے پی ٹی آئی ایم پی اے اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More