ہالینڈ میں مقابلہ منسوخی پر مذہبی رہنمائوں کا اظہار تشکر

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف مذہبی تنظیموں کے رہنمائوں نے ہالینڈ میں منعقدہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور حکومتی جدوجہد کے نتیجے میں مقابلہ منسوخ ہوا، جس پر مسلمان قابل مبارکباد ہے۔ملی مسلم لیگ کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی مسلمانوں کی بڑی فتح ہے۔ توہین رسالت کی مستقل روک تھام کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی ناگزیر ضرورت بن چکی۔ پاکستان یکجہتی کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، صاحبزادہ سعید الرشید عباسی ، قاری سجاد تنولی اور مفتی عبدالقادر جعفر نے کہا ہے کہ مسلم ممالک ایسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔ سنی تحریک نے مقابلہ منسوخ ہونے پر جمعہ کو یوم تشکر منایا۔سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت نے حساس ترین معاملے پر امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے ۔شبان غرباء اہلحدیث کے ناظم علامہ عبدالخالق فریدی نے اجتماع جمعہ میں کہا کہ تحفظ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More