ننگرہار۔ ہلمندپر امریکی حملوں میں 10افغان شہری شہید
کابل(امت نیوز) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نہتے عوام پر جارح امریکی فوج کی بمباری اورحملوں کے نتیجے میں 10 شہری شہید ہوگئے، جبکہ ہلمند میں افغان فورسز کے حملے میں ایک بچی شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب امریکی و افغان فوجوں نے صوبہ ننگرہار میں ضلع خوگیانی کے علاقے کوز بہار میں آپریشن کے دوران ایک مکان کو تباہ کرکے 10 نہتے شہریوں کو شہید کردیا ،جبکہ 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب جمعرات کے روز صوبہ ہلمند میں ضلع سنگین کے علاقے چاردہ کو کٹھ پتلی افغان فوجوں نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچی شہید اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔