سمیع الحق خاکوں کیخلاف حکومتی اقدامات کے معترف
نوشہرہ(امت نیوز )جمعیت علماء اسلام کے سر براہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی منسوخی میں اہم کردار وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود اور ترکی کے صدر طیب اردگان کا ہے ،اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے اسی طرح پاکستان اور ترکی کی طرح کچھ غیرت وحمیت کا مظاہرہ کرتے رہے تو عالم کفر اسی طرح پسپائی اختیار کرتا رہے گا اوردین و اسلام کے خلاف سازشوں سے گریز کرتا رہے گا ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے اعلان سے امت مسلمہ کے دل زخمی ہوئے۔ خاکوں کا اعلان اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کیلئے پیغام جنگ ہے اب بھی اگر مسلم حکمرانوں نے حمیت و غیرت کا مظاہرہ نہ کیا اور ہالینڈ حکومت سے زوردار احتجاج نہ کیا تو یہ امت مسلمہ سے غداری ہو گی۔