خاکوں کے منصوبے کیخلاف کراچی سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

0

کراچی/ حیدرآباد/ حب (اسٹاف رپورٹر/ بیورو رپورٹ/ نمائندہ امت) گستاخانہ خاکوں کے کراچی، حیدرآباد ، کوئٹہ ، کرک سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں،جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔حیدرآباد میں بلدیاتی ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت شہر کی مختلف مساجد کے باہر مظاہرے کیے گئے ، جن سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں منعم ظفر، محمد یوسف ، فضل احمد و دیگر نے کہا کہ مقابلہ منسوخ ہونا خوش آئند ہے۔آئندہ ایسی کوشش کی گئی تو پھر احتجاج کیا جائے گا۔جماعت اہلسنّت کراچی کے تحت بولٹن مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری، حاجی حنیف طیب و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ گستاخان ِ رسالت مسلمانوں کو ایذا دے رہے ہیں۔خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونا خوش آئند ہے۔ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔حیدرآباد میں بھی دینی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا جب کہ بلدیہ ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان شان ِرسالتؐ میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔گستاخوں سے دنیاکے امن کوخطر ہ ہے۔مکی مسجدٹنڈوطیب ملت آباد اور مصطفی مسجدکمیلاچوک پریٹ آبادمیں جماعت اسلامی زون شرقی کے تحت مظاہرے کیے گئے۔جماعت اسلامی یوتھ ونگ حیدرآبادکے نائب صدر عدنان دانش نے کہا کہ آپؐ ہمیں ماں باپ سے زیادہ عزیز ہیں۔جے یو آئی ف، جے یو آئی س، جے یو پی، سنی تحریک اور تحریک لبیک کی جانب سے یوم احتجاج منایا گیا۔ادھر بلدیہ اعلی حیدرآباد کے ملازمین نے سینئر ڈائریکٹر لینڈ قمرشیخ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی، جو مختلف شاہراہوں پر گشت کرتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پہنچی، جہاں احتجاج مظاہرہ اور ہالینڈ کا پرچم نذرآتش کیا گیا۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہالینڈ سے فوری تعلقات ختم کئے جائیں۔میر پور خاص میں جماعت اسلامی، ایم ایس او و دیگر تنظیموں نے احتجاج کیا۔کوئٹہ میں جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی۔حب میں جے یو آئی ، سنی تحریک اور سماجی تنظیم شہری رضا کار نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ضلع کرک میں بھی مذہبی جماعتوں کی طرف سے مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More