صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری برقرار رکھنےکیلئے ہدایات جاری

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی سختی سے ممانعت ہے اور بیلٹ پیپر دکھانا جرم ہے جس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن ہوگا،کیمرا یا کوئی تصویر کھینچنے والی ڈیوائس پولنگ سٹیشن کے اندر لانا منع ہے۔ اراکین کو ہدایت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی ووٹ ڈالتے وقت رازداری ہر صورت برقرار رکھیں۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب 4ستمبر کو ہو گا،جس کے لئے عارف علوی پاکستان تحریک انصاف، اعتزاز احسن پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More