گستاخانہ خاکوں کیخلاف راولپنڈی کے وکلا کی ہڑتال-عدالتی بائیکاٹ

0

راولپنڈی(نمائندہ امت) پنجاب بارکونسل کی کال پرہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کیخلاف ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کےوکلا نےمکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئےجس کےباعث زیادہ تر کیسوں کی سماعت نہیں ہوسکی جنھیں بغیرکسی کاروائی کےملتوی کردیاگیا،جمعرات کے روز پنجاب بارکونسل نےگستاخانہ خاکوں کےخلاف صوبہ بھرمیں عدالتی بائیکاٹ کی کال دی تھی اس حوالےسےممبرپنجاب بارکونسل سیدانتظارمہدی شاہ ایڈووکیٹ نےکہا کہ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی مسلمان کوقبول نہیں اور تمام دنیاکےمسلمان حرمت رسول پرقربان ہونااپنےلیے اعزاز سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کےممالک کوملکراس حوالےسےقانون سازی کرنی چائیے اورملکر یواین میں قراردادپیش کرنی چائیےاورایسےممالک جوایسی کاروائیوں میں ملوث ہیں انکامکمل بائیکاٹ کیاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More