کے الیکٹرک غفلت سے بچے کے بازو کٹنے کیخلاف تحریک التوا جمع

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احسن آباد میں کے الیکٹرک کی غفلت کے نتیجے میں 8 سالہ بچے عمر کے بازو کٹ جانے کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید نے اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ کی ذمہ دار کے الیکٹر ک کے خلاف کارروائی کی جائے۔اراکین اسمبلی پر مشتمل اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر کے اسمبلی کو آگاہ کیا جائے۔بچے کی کفالت ، تعلیم اور مستقبل محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ادھر امیر جماعت اسلا می کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 8 سالہ بچے کی معذور کی مذمت کرتے ہوئے اس کے والدین سے اظہار افسوس کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا واقعے پر متعلقہ ملازمین اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف کاروائی کی جائے، جو اصل ذمہ دارہیں۔ کے الیکٹرک ایک مافیا بن چکی ہے۔گزشتہ سال ماڈل کالونی میں کھمبے میں کرنٹ آنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا تھا،جس پر مقدمے کے لیے ہمیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔بچے کے والدین کا مقدمہ کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف پہلے ہی درج تھا۔اس پر کاروائی ہوجاتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More