مری میں ٹریفک وارڈن تشدد کیس کے ملزمان کی ضمانت خارج -ایک گرفتار
مری(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج مری کامران نے وارڈن تشدد کیس میں ملزمان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا، کمرہ عدالت میں موجود ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنی بینک میں گاڑی ہٹانے پر سوزوکی اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹریفک وارڈن کو تشددکا نشانہ بنایا تھا جس پر تھانہ مری میں 320/18 FIRزیردفعہ 324.382.365.511.353.186ت پ درج کی گئی اور واقعہ کے تین مرکزی ملزم قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت پر تھے ۔