لنڈی کوتل میں مکان پر بم حملہ-جانی نقصان نہیں ہوا
خیبر ( نمائندہ امت )لنڈی کوتل میں تاجر کے مکان پر بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،مختار خیل میں فہمید خان نامی مقامی تاجر کی رہائشگاہ کے قریب نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں مقامی تاجر کی رہائشگاہ کے قریب بارودی مواد کے دھماکہ میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور وہاں سے شک کی بنا ء پر تین افراد گر فتا ر کر کے لنڈ ی کو تل حو الا ت میں بند کرا دیےگئے ،دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔