صدارتی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

0

اسلام آباد(نمائندہ امت) صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور اس سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی ہیں۔ صدارتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 1500 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز واٹر مارکڈ ہیں, جن پر 3 امیدواروں کے ناموں کے سامنے خالی خانہ چھاپہ گیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پانچوں پریزائیڈنگ افسران کے نمائندوں کوآج طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور اعتزاز احسن امیدوار ہیں۔ پولنگ کا عمل قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیک وقت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More