پشاور میں بارش کے دوران چوہوں کی یلغار

0

پشاور(نمائندہ امت)پشاورمیں طویل انتظار کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تاہم بارش کے دوران چوہوں نے گھروں پر یلغار کردی شہری پانی کیساتھ ساتھ چوہوں کو گھروں سے نکالتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر تقریباً ڈھائی بجے پشاورمیں آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے جبکہ تین بجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اور آدھا گھنٹہ جاری رہا تاہم موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی جبکہ موسم خوشگوار ہونے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات اور بازاروں کا رخ کیا تاہم بارش برستے ہی پشاورکے بیشتر علاقوں میں بجلی بند کر دی گئی اور مسلسل 2گھنٹے تک بجلی بند رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرناپڑا ۔دوسری جانب ماہر ین صحت نے بارش کو صحت کیلئے خوشگوار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بارش کے بعد موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہو گا۔بارش برستے ہی پشاورمیں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ حبس میں بھی کمی آئی ہے تاہم پشاورشہر کا حلیہ آدھے گھنٹے کی بارش نے پھر سے بگاڑ کر رکھ دیا اور شہر کے نشیبی علاقے فقیر آباد،شیخ آباد،رامداس اور اشرف روڈ سمیت دیگر علاقے زیر آب آگئے ۔ ادھر پشاورکی ضلعی انتظامیہ کی گزشتہ دور حکومت سے شروع کی جانے والی چوہوں کے خاتمے کی مہم اور کوششوں کے باوجود پشاورسے دیوقامت چوہوں کا خاتمہ تا حال نہیں ہو سکا ہے اور ہفتے کے روز پشاورمیں ہونے والی بارش کے بعد مین ہولوں سے دیوقامت چوہوں کی بڑی تعداد نے نکل کر لوگوں کے گھروں کا رخ کرلیا جبکہ اشرف روڈ اور فقیر آباد میں گوداموں میں بھی گھس گئے جس پر شہری اپنے گھروں اور گوداموں سے چوہوں کو بھگاکر ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے .

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More