طورخم بارڈر پرافغان حکام نے پاکستانی تاجروں کوداخلے سے روک دیا
خیبر(نمائندہ امت) افغان حکام نے لنڈی کوتل کے تاجروں کو افغانستان میں داخلے سے روکتے ہوئے واپس پاکستان بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان طو رخم بارڈر پولیس حکام نے تحصیل لنڈیکوتل کے کاروباری افراد اور وہ لوگ جو افغانستان کے مختلف شہروں میں کاروبارسے منسلک ہیں کو واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ افغان پولیس حکام نے انھیں خبردار کیا ہے کہ اب انھیں افغانستان کے ویزے کے بغیر افغانستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون کا رد عمل ہوسکتاہے۔