بھارت کا ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

0

ممبئی(امت نیوز) بھارت نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ریگولر کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شیکھر دھون نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، لیفٹ آرم فاسٹ بائولر خلیل احمد پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، امباتی رائیڈو، منیش پانڈے اور کیدر جادھو کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، شیریاس آئر، سیدارتھ کول، سریش رائنا اور اومیش یادیو کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ قائم مقام کپتان روہت شرما، نائب کپتان شیکھر دھون، لوکیش راہول، امباتی رائیڈو، منیش پانڈے، کیدر جادھو، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، بھنشور کمار، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہل، اکثر پٹیل، شیردل ٹھاکر، خلیل احمد، ہرڈک پانڈیا اور جسپریت بمرا پر مشتمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More