عشرہ ختم نبوت کا آغاز ہوگیا-اورنگی بدر چوک پر بڑی کانفرنس

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام عشرہ ختم نبوت کا آغاز ہوگیا۔اس سلسلے میں آٹھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس اورنگی ٹاؤن بدرچوک کے قریب منعقد ہوئی، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔مبلغین نے عوام کو قادیانی کی سازشوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسلمان فتنہ قادیانیت سے خود بھی بچیں اور دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی بچائیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا نے کہا ہے کہ پاکستان رب کی بہت بڑی نعمت ہے۔پاکستانی مسلمانوں کا جذبہ ایمانی قابل دید ہے، جس کا عملی مظاہرہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کرکے کیا گیا۔عوامی احتجاج اور حکومتی کوششوں کے نتیجے میں مقابلہ منسوخ ہوا۔ علامہ قاضی احسان احمد نے کہا کہ حکومت کا ہالینڈ سے گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کو رکوانا قابل تحسین ہے ۔خیبرپختون کے امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی میں اس معاملہ کو اٹھاکر مستقل اس معاملے کا تدارک کرے۔ پروگرام کے منتظم و نگران ضلع غربی مولانا شعیب کمال نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اس طرح کے سالانہ و ماہانہ پروگرام منعقد کرکے عوام کو عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے آگہی فراہم کرتی ہے ۔کانفرنس سے مولانا عبدالحئ مطمئن، نگران جنوبی مولانا محمد کلیم اللہ، عبدالوہاب پشاور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More