لوٹ مارکے بعد کے الیکٹرک صارفین کے بچے معذور کرنے لگی -پاسبان

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائدنے معصوم بچوں کے ہاتھ کٹنے کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک پہلے صارفین کوجی بھر کر لوٹتی آرہی ہے، اب ان کے بچوں کو معذور کرنا بھی شروع کردیا ہے ۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ بچوں کے لئے چند ٹکے کی امداد اورگورنرکی جانب سے الیکٹرک کی انتظامیہ سے محض جواب طلبی کرنا بے فائدہ اقدام ہے ،کے الیکٹرک کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔کیوں نا کے الیکٹرک کے مالکان کے بھی ہاتھ کاٹ دیئے جائیں پھرکراچی کے عوام ان کی معاونت کر لیں گے ۔ویسے بھی کراچی کے صارفین ایوریج اور ایسڈ بلوں کے ذریعے ان کی معاونت کرتے آرہے ہیں ۔ پاسبان متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لئے ناصرف آواز بلند کرے گی بلکہ متاثرہ خاندان کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کریگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More