سعودی اتحاد نے یمنی اسکول بس پر حملے کی غلطی تسلیم کر لی

0

ریاض( امت نیوز) سعودی اتحاد نے گزشتہ ماہ یمن میں بچوں کی بس پر حملے کی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ ترجمان سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ حملے میں ہونے والی اموات پر بے حد افسوس ہے۔سعودی عرب اتحاد کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ 9 اگست کو صوبہ صعدہ میں کیے جانے والے فضائی حملے میں کچھ غلطیاں ہوئیں۔یاد رہے کہ اس حملے کے بعد سعودی اتحاد کا کہنا تھا کہ کارروائی سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کی گئی۔سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سرکاری نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ حوثی باغی دیگر مجرمانہ کاروائیوں کے علاوہ معصوم بچوں کو عسکریت پسندی اور انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی اتحاد کے شمالی یمن کے علاقے صعدہ میں بچوں سے بھری ایک بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 40بچوں سمیت 51افراد جاں بحق اور 79زخمی ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ریڈ کراس نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی جانب سے چلائے جانے والے ایک اسپتال میں 29بچوں کی لاشیں لائیں گئیں جن کی عمریں 15سال سے کم ہیں جب کہ واقعے میں 48دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 30بچے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More