اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر لڑکی زیادتی کا شکار
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ آئی نائن کے علاقے میں گن پوائنٹ پر لڑکی زیادتی کانشانہ بن گئی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی سارہ رباب نے تھانہ آئی نائن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں خیابان جوہر میٹرو سٹیشن سے ایدھی ہوم کی طرف جا رہی تھی کہ جھاڑیوں سے ایک مسلح نوجوان نکلا اور گن پوائنٹ پر جھاڑیوں میں زبردستی گھیسٹتا ہوالے گیا ۔متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے کافی شور کیا لیکن رات کا وقت تھا کوئی میری مدد کو نہ آیا،نامعلوم ملزم مجھے پستول کے بٹ مارتا رہا اور میرے ساتھ زیادتی کر تا رہا ۔ پولیس نے پمز ہسپتال سے کرائے گئے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق ہونے پر ایف آئی آر درج کر کے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔