وزیر اعلیٰ پنجاب کا تجاوزات-قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان

0

لاہور( خبر ایجنسیاں ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان کیا۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مہم کا آغاز با اثر اور طاقت ور لوگوں سے کیا جائے گا اور مہم کے دوران کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیہ کے خلاف آپریشن بلاامتیاز ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام وسائل شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالا دستی ہی ہمارا کا منشور ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More