ضلعی وسطی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر پی پی رہنمائوں کا اظہار تشویش
کراچی ( پ ر) پیپلزپارٹی وسطی کے سابق سیکریٹری افضال احمد، احمد فہیم ، اسلم سومرو، عبدالصمد بلوچ، طارق نعیم ، ارشد شیروانی، محمد اصغر لعل، شیر افضل تنولی، ذاکر بلتی، ظریف خان، حمید میمن و دیگر نے ضلع میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سے مطالبہ کیا کہ جرائم کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی حاصل ہے۔