کرپشن کیخلاف عراقی مظاہرین کے آئل فیلڈر پر حملے

0

بغداد(امت نیوز)علامہ اقبال کے شعر’’جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روزی۔اس کھیت کے ہر خوشہٗ گندم کو جلا دو‘‘ کی عملی تفسیر بنے عراقی مظاہرین نے کرپشن کیخلاف احتجاج کے دوران ملک کی بڑی آئل فیلڈز پر حملے شروع کر دیے ہیں ۔بصرہ سے تیل نکالنے والی بصرہ آئل کمپنی کے مطابق احتجاج کے دوران تیل کا پیداواری عمل جاری رہا اور معمول کے مطابق 44بیرل تیل نکالا گیا ۔عراق کی جانب سے دنیا میں فروخت کئے جانے والے تیل کا 95 فیصد حصہ بصرہ سے نکالا جاتا ہے۔یہاں تیل کی پیداوار میں رکاوٹ عراقی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے ۔ عراق میں کرپشن اور شہریوں کو پینے کے نام پر ناقص پانی کی فراہمی کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے ۔ اتوار کو ڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین نے بصرہ میں واقع ملک کی سب سے بڑی آئل فیلڈ نہر بن عمر کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا ۔ جمعہ کو سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کے دوران بصرہ کے حکومتی دفاتر کے اندر گھسنے کی کوشش بھی کی ۔مظاہرین نے آئل فیلڈ جانے والے راستے بند کر دیے اور ٹائر جلائے ۔اس موقع پر پولیس نے انہیں شیلنگ کے بعد منتشر کر دیا ۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ انہیں پانی کے نام پر نا قابل استعمال پانی دیا جا رہا ہے ۔ حسن علی نامی شہری کا کہنا ہے کہ ہم پینے کے قابل پانی کی فراہمی تک آئل فیلڈ نہیں چلنے دیں گے ۔ہمیں پانی مل رہا ہے اور نہ ہی کوئی ملازمت میسر ہے ۔ ہم تنگ آ گئے ہیں ۔12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے عراق سیاسی بحران سے دو چار ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More