اورنگی – لائنزایریا سے مزید 3 بچے لاپتہ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں معصوم بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، اورنگی اور لائنز ایریا سے سگے بہن بھائی اور 7سالہ طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے، جبکہ پولیس تاحال کسی بھی بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سے سگے بہن بھائی 10 سالہ عبدالرحمان اور 6 سالہ شبنم گھر کے قریب سے غائب ہوگئے، اہل خانہ نے بچوں کی گمشدگی کی اطلاع مومن آباد تھانے میں کردی ہے، لیکن تاحال بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ لاپتہ کے چچا عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور شبنم چوتھے نمبر پر ہے، ان کے والد بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں اور بچوں کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے والدہ کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مومن آباد تھانے میں اطلاع کردی ہے مگر پولیس بچوں کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ دوسری جانب لائنز ایریا سے 7 سالہ بچی کی پراسرار گمشدگی کے معاملے پر پولیس نے بچی کی گمشدگی پر اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے، مغویہ 7 سالہ بشریٰ کے جی ٹو کی طالبہ ہے۔ متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ واقعے کو 24 گھنٹے گزرجانے کے باوجود پولیس بچی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے، بشری ہماری اکلوتی بیٹی بشریٰ صبح اسکول جانے کیلئے نکلی تھی، اسکے گھر نہ آنے پر دوپہرکو اسکول گئے تومعلوم ہوا بشریٰ اسکول ہی نہیں پہنچی جبکہ اسکول جانیوالے راستے کے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی بچی نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی تاوان کی کال موصول ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More