لاہور کی رہائشی چار بہنیں پاور لفٹنگ کی ماہر

0

السلام آباد(امت نیوز)دبئی میں ہونے والی ایشیئن بینچ پریس انٹرنیشنل پاورلفٹنگ چیمپیئن شپ 2018 میں پہلی بار پاکستان کی چار بہنیں ایک ساتھ شریک ہوں گی۔لاہور کے علاقے ساندہ کی رہائشی چار بہنیں اس بار دبئی میں ہونے والے ایشیئن پاور لفٹنگ مقابلے میں شرکت کر رہی ہیں۔ چاروں بہنیں گذشتہ چار سال سے قومی اور بین الاقوامی پاورلفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں باقاعدہ حصہ لے رہی ہیں اور متعدد کھیلوں میں گولڈ میڈل اور دیگر تمغے بھی جیت چکی ہیں۔سب سے بڑی بہن سائبل سہیل ہیں جو پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سپورٹس سائنسز کے آخری سمیسٹر میں ہیں اور 47 کلوگرام کیٹگری کی سینئیر ویٹ لفٹر ہیں۔ سائبل اس سے پہلے سنگاپور میں ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔دوسری بہن ٹونکل سہیل 72 کے جی کیٹگری میں انڈر 23 جونئیر ہیں اور بھارت سمیت، مسقط، عمان اور سنگاپور میں کبڈی، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیت چکی ہیں۔مریم 63 کے جی کیٹگری میں سینیئر اور ویرونیکا 47 کے جی کیٹگری میں انڈر 17 جونیئر ہیں۔ چھوٹی دونوں بہنیں ابھی تک کسی بین الاقوامی مقابلے میں شریک نہیں ہوئیں لیکن اس بار ایک ساتھ ایک بڑے مقابلے میں شرکت پر بہت پرجوش ہیں۔سائبل بتاتی ہیں کہ کھیلوں سے لگن اور محبت انھیں اپنے والد سے ملی۔ ان کے والد کرکٹر تھے اور کرکٹ میں ہی اپنا مستقبل بنانا چاہتے تھے لیکن غربت اور مالی پسماندگی نے ان سے ان کا شوق چھین لیا۔ وہ کرکٹ جاری نہ رکھ سکے اور کھیلوں سے محبت اور جنون کو اپنے بچوں میں منتقل کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More