ملک ریاض کے داماد نے زر ضمانت کے مچلکے جمع کرا دیے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک کی جانب سے پیر کو منی لانڈرنگ کیس میں زر ضمانت جمع کرادی گئی۔ملزم کی ضمانت 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض یکم ستمبر کو منظور کی گئی تھی ۔پیر کوسماعت کے موقع پر بینکنگ کورٹ کے جج کے کہنے پر زین ملک کے ضامن طاہرکلمہ پڑھا اور کہا کہ وہ زین ملک کی ہی ضمانت دے رہے ہیں۔کیس کے ملزمان سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکی عبوری ضمانت بھی ہوچکی ہے ۔انور مجید ، عبدالغنی مجید،حسین لوائی و طہٰ رضا گرفتار ہیں۔ادھر سندھ ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی درخواست پر ایف آئی اے کو 24 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیےہیں۔پیر کو انور مجید نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں جھوٹا کیس بنا کر ہراساں کیا جا رہا ہے ۔بنائے گئے مقدمات کی تفصیلات بھی نہیں دی گئیں۔عدالت ایف آئی اے سے زیر التوا انکوائری کی تفصیلات مانگے اور ہراساں کرنے سے روکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More