ٹیم ماہانہ لاکھوں رشوت لیتی ہے-پتھاریداروں کا الزام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کی نمائشی کارروائیوں سے پتھاریدار پریشانی میں مبتلا ہیں۔پتھاریداروں نے الزام لگایا ہے کہ ماہانہ لاکھوں روپے رشوت وصولی کے باوجود عملہ پتھارے ضبط کررہاہے۔امت کو مینا بازار کے پتھاریدار محمد الیاس خان نے بتایا کہ کے ایم سی کے بیٹرز کو یومیہ 100روپے دینے کے باوجود میرا پتھارا کے ایم سی نے ضبط کیا۔ کے ایم سی اسٹور میں موجود ملازمین من مانی قیمتوں میں سامان واپس کرتے ہیں۔دوسرے پتھارے والے محمد شریف نے بتایا کہ عملہ مصنوعی آپریشن کرکے ہمارا روزگار خراب کررہا ہے۔ایک دو روز بعد عملہ ہم سے رابطہ کرکے یومیہ رشوت بڑھاکر دوبارہ سے پتھارا لگانے کی اجازت دے گا۔