ضلع جنوبی-غربی میں انسداد تجاوزات کا عملہ کارروائیوں سے گریزاں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع جنوبی اور غربی میں اینٹی انکروچمنٹ عملے نے کارروائیاں کرنے سے گریز کررکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ عملے نے ضلع جنوبی اور ضلع غربی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررکھا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔رنچھوڑ لائن صرافہ بازار غیر قانونی پتھاروں کا گڑھ بن گیا۔ایک ہزار سے زائد پتھاروں کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی زندگی اذیت کا شکار ہے۔ پتھاروں سے یومیہ ہزاروں اور ماہانہ لاکھوں روپے وصولی ہونے کے باعث مذکورہ مقام پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔غیر قانونی تجاوزا ت سے دکانداروں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔ضلع جنوبی میں جناح اسٹریٹ اور جمیلہ اسٹریٹ میں بھی غیر قانونی پتھاروں کی بھرمار ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ عملہ یہاں سے فی پتھارا ماہانہ 3 ہزار روپے وصول کرتا ہے۔علاقائی مسجد کمیٹی کے افراد نے عملے سے اپیل بھی کی ہے کہ پتھاروں کے باعث یہاں نماز جنازہ پڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صدر لکی اسٹار،ریمبو سینٹر کے اطراف بھی تجاوزات کے خلاف بڑے بڑے آپریشن کیے گئے، تاہم یہاں دوبارہ تجاوزات قائم کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے بیٹرز یہاں سے یومیہ 150روپے فی پتھارا وصول کرتے ہیں۔ضلع غربی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور،سیکٹر 8،سیکٹر9، 12سی اور 14سی میں سڑکوں پر تجاوزات قائم ہیں۔غیر قانونی تجاوزات پر مکینوں نے انکروچمنٹ عملے کو کئی بار شکایت کی، لیکن کسی شکایت پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بلدیہ ٹاؤن میں کے ایم سی کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے مسمار کی گئی تجاوزات دوبارہ سے قائم کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More