کرپٹ واٹر بورڈ افسران عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔مفتی یوسف قصوری

0

کراچی(پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ میں موجود کرپٹ افسران ٹینکر مافیا سے ملکر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔عوام کے لیے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔وہ مدرسہ عثمان بن عفان قیوم آباد میں کراچی کابینہ کے ذمہ داران سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں مولانا ابراہیم طارق ،عامر نجیب ، اشرف قریشی،مولانا افضل سردار،قاری خلیل الرحمن جاوید ، مولانا عبدالوھاب سیٹھار ، مفتی رفیق سلفی ، شیخ محب اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More