پٹواری کاتبادلہ رکوانے کیلئے تحریک انصاف رکن اسمبلی کی دھمکیاں

0

اسلام آباد(امت نیوز)انتظامی امور میں مداخلت کرنے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے کے خلاف ڈی سی او چکوال نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔غلام صغیر شاہدکے خط میں کہاگیاہے کہ ایم این اے سردار ذوالفقار نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں 17 افراد کے تبادلوں اور تقرریوں کی سفارش کی، ان تبادلوں اور تقرریوں کے لئے رکن قومی اسمبلی نے مجھ پر دبائوڈالا،سردار ذوالفقار نے محمد اسلم پٹواری کا تبادلہ روکنے کے لئے بھی ٹیلی فون کیا،میرے انکار پر ایم این اے ذوالفقار نے دھمکیاں دیں۔ڈی سی نے استدعاکی کہ سیاسی مداخلت پر رکن قومی اسمبلی ذوالفقار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More