ٹیمپرنگ معاملہ حل ہونے تک خواجہ حارث کا آگے بڑھنے سے انکار

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )العزیزیہ ریفرنس میں ٹیمپرنگ کامعاملہ حل ہونے تک شریف خاندان کے وکیل نے کارروائی آگے بڑھانے سے انکارکردیا،احتساب عدالت نے سماعت آج منگل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردی۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔سماعت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے آگاہ کیا کہ عدالتی کارروائی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا گیا۔شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ میں لمبی تاریخ نہیں دی گئی، اس لیے ہم نے حکم امتناع نہیں مانگا۔احتساب عدالت کے جج نے تجویز دی کہ کارروائی کا جو حصہ چیلنج کیا گیا ہے، اْسے چھوڑ کر آگے چل لیتے ہیں۔ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ یک ترتیب بنی ہوئی ہے، لہذا اْسی کے تحت چلنا ہے۔جج نے کہا کہ اس پیراگراف کو چھوڑ دیں اور آگے آپ جرح کریں، خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ پیراگراف چھوڑنے سے کیس کی نوعیت بدل سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی پرسنل بات نہیں، خالصتاً قانونی معاملہ ہے۔ جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس ہوا ہے، تو پھر تو یہ منگل کو بھی نہیں ہو پائے گا۔اس کے ساتھ ہی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج منگل تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More