شہلا رضا نے قادیانی عاطف میاں کے بارےمیں ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی

0

کراچی(امت نیوز)صوبائی وزیر امور نسواں شہلا رضا نے پارٹی کے اظہار لاتعلقی اور سوشل میڈیا پر رد عمل کے بعد عاطف میاں کےقادیانی ہونے کی ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے ۔شہلا رضا کا کہنا ہےکہ انہوں نےالیکشن کے دوران سوشل میڈیا ٹیم بنائی تھی جو ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا رہی تھی۔ اس دوران ٹیم کے ہی ایک ممبر نے ان کےٹویٹر ہینڈل سے کچھ غیرمناسب ٹویٹس کیں جو لوگوں میں انتشار کا باعث بنیں۔ میں کابینہ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے ان باتوں سے بے خبر رہی ۔میری معافی قبول کی جائے ۔ اب میں اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ خود چلاؤں گی۔شہلا رضاکا کہنا ہے کہ ان کے نام پر فیس بک پر بھی 3جعلی اکاؤنٹس ہیں۔ان اکاؤنٹس سے نفرت انگیز اور بیہودہ باتیں لکھی جارہی ہیں اور میرے نام پر تحائف مانگے جا رہے ہیں۔شہلا رضا کی ٹویٹ سے پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات سیدہ نفیسہ شاہ نے بھی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب لوگوں کا ذاتی معاملہ ہے۔پیپلز پارٹی ہم آہنگی کا فروغ چاہتی ہے ۔ ہم مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو الگ کرنے کے سخت مخالف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More