عمران کیخلاف توہین رسالت مقدمہ درج نہ کرنے کیلئے پولیس کو نوٹس
اسلام آباد(نمائندہ امت)وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی سلیم اللہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کوآج طلب کر لیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف اٹھاتے ہوئے نہ صرف لفظ خاتم النبینؐ غلط پڑھا بلکہ ہنسے اور مذاق بھی اڑایا، صدر ممنون حسین کی جانب سے لفظ درست کرانے کے باوجود عمران خان نے غلطی دہرائی،عمران خان لفظ قیامت بھی غلط پڑھ کر مسکرائے جس سے مسلمانوں کے مذہبی احساسات و جذبات کو ٹھیس پہنچی،عمران خان کے دل میں ان الفاظ کی کوئی حرمت نہیں ، 19 اگست کو 295 سی کے تحت مقدمہ اندراج کی درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہ ہوئی ،عدالت پولیس کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔