لیگی رہنمائوں نے کے الیکٹرک کے غفلت کا شکار بچے عمر کی عیادت کی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کراچی کے صدر علی اکبر گجر اور جنرل سیکریٹری ناصرالدین محمود نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سول اسپتال جاکر کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونے والے بچے عمر کی عیادت کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کراچی کی قیادت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔نواز لیگ ہی عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن بن سکتی ہے ۔