خواتین کے حقوق میں دنیا کا کوئی مذہب اسلام کا مقابلا نہیں کرسکتا- مولانا سلفی
کراچی(بزنس رپورٹر)امیر جماعت غربا اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جس قدر حقوق دیئے ہیں، دنیا کا کو ئی مذہب اور معاشرہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔مغرب میں پہلے سے زیادہ خوا تین اسلام قبول کررہی ہیں۔ مسلم خواتین حضرت عائشہؓ اور حضرت فاطمہؓ کو اپنا آئیڈیل بنا کر مغرب کے لئے مثال بنیں۔وہ عالمی یوم حجاب پر فاطمہ الزہرا گرلز کالج گلشن اقبال اور عربک گرز کالج فار اسلامک اسٹڈیز نارتھ کراچی میں ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔