میزان بینک کی جانب سے ڈیموں کیلئے عطیہ
کراچی(بزنس رپورٹر)میزان بینک نے دیامیر بھاشا اور مہمنڈ ڈیم تعمیرات فنڈ میں عطیات جمع کرائے ہیں۔بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میزان بینک عرفان صدیقی نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو چیک پیش کیا۔بینک ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ بینک نے بھی مساوی رقم عطیہ کرکے اپنے قومی عزم کی توثیق کی۔