مظفر ہاشمی اثاثہ تھے۔ساری زندگی تحریک سے وابستہ رہے ۔منور حسن

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن نے کہا کہ مظفر احمد ہاشمی جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ وہ ساری زندگی اسلامی تحریک سے وابستہ رہے۔ان کی یادیں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وہ ادارہ نور حق میں سابق نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے۔تعزیتی ریفرنس سے اسد اللہ بھٹو ، پی پی کے رہنماء پروفیسر این ڈی خان، حافظ نعیم الرحمن ، کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک ، معروف دانشور نصرت مرزا ، پروفیسر ہارون الرشید ، معروف دانشور سرور جاوید ، پروفیسر سعید عثمانی ، مظفر ہاشمی کے چھوٹے بھائی غیور ہاشمی ، صاحبزادے علی ہاشمی ، نواسی فاطمہ حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ معروف شاعر اعجاز رحمانی نے مرحوم کے لیے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔تعزیتی ریفرنس میں قائم مقام قونصل جنرل ایران محمد ناصر کمان قد اور ڈپٹی قونصل جنرل افغانستان حمید اللہ ترن سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔پروفیسر این ڈی خان نے کہا کہ جب بھی ان سے ملاقات ہوتی وہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے ہی بات کرتے تھے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ علم و ادب ، سیاست اور امور خارجہ ان کی زندگی کے اہم پہلو تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More