پوری قوم کا صدر ہوں-کم پروٹوکول لوں گا-عارف علوی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ میں صرف تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پوری قوم کا صدر ہوں۔صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس بڑی ذمہ داری کے لیے مجھے منتخب کیا، صدر بننے میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ صدارت کا سہرا میرے ساتھی اور کارکنان کے سر ہے جو طویل عرصے سے جدوجہد کررہے تھے۔نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ میرا سیاسی جدوجہد کا طویل سفر ہے، ماضی میں تحریک انصاف کی جانب سے جدوجہد کرتا رہا ہوں لیکن آج سے میں سارے پاکستان ، پوری قوم اور تمام جماعتوں کا صدر بننے کی کوشش کروں گا۔عارف علوی نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پانچ سال میں غریب کی قسمت بدلے، تن پر کپڑا اور سر پر چھت ہو، ہر شخص کو دہلیز پر انصاف ملے، بیماروں کا مناسب علاج ہو اور جو بچے اسکول سے باہر ہیں انہیں تعلیم ملے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More