نقب زنی کی وارتیں بڑھ گئیں – لاکھوں کے موبائل چوری

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں اسٹریٹ کرائم کے بعد اب نقب زنی کی وارداتیں بھی تجاوز کرنے لگیں، ماڑی پور سے نامعلوم ملزمان موبائل کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ماڑی پور گریکس سے نامعلوم ملزمان دکان کے تالے کاٹ کر اس میں موجود 5 لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے، ماڑی پور میں دکان کے تالے توڑنے کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی نااہلی کے باعث علاقے میں اسٹریٹ کرائم لوٹ مار اور نقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس سے قبل ہونے والی نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس اب تک گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More