قادیانی عاطف میاں کے دفاع میں وفاقی حکومت کھل کر سامنے آگئی

0

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قادیانی عاطف میاں کےدفاع میں وفاقی حکومت کھل کرسامنے آ گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں۔ان کی تقرری پراعتراض کر نے والے انتہا پسند ہیں ، ہمیں انتہا پسندوں کے سامنے بالکل نہیں جھکنا چاہیے ، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ساتھ بسنے والی اقلیتوں کی حفاظت اوراحترام کرے،پاکستان میں اقلیتوں کو اتنا ہی حق ہے جتنا اکثریت کوہے ، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں اسے لگایا گیا ہے جسے اگلے5سال میں نوبیل پرائز ملنے والا ہے۔دریں اثنا ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سر ظفر اللہ کو وزیر خارجہ تعینات کیا تھا، ہم انتہا پسندوں کے نہیں، قائداعظم کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More